بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا؛ اسلامی جمہوریہ ایران کی فوج کے کمانڈر انچیف، میجر جنرل امیر حاتمی نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایرو اسپیس فورس کی فضائی دفاعی فورس کی جانب سے مار گرائے گئے ڈرونز اور میزائلوں کی باقیات کی نمائش کے دورے کے دوران، اس فورس کے مجاہدوں کی شب و روز کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: دشمن نے متعدد اوزار اور آلات و ہتھیار تیار کرکے ہمارے پیارے ملک میں اپنے اہداف حاصل کرنے کی کوشش کی، لیکن مسلح افواج کے مجاہدوں، خاص طور پر فضائی دفاعی فورس کے مجاہدوں کی ہم آہنگی، مسلسل کوشش اور جدوجہد سے وہ اپنے اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
انھوں نے اس نمائش میں پیش کی گئی کچھ آپریشنل کامیابیوں کا حوالہ دیتے ہوئے مزید کہا: دشمن کے استعمال کردہ ہر قسم کے بڑے ڈرونز، میزائل اور آلات و اوزار جو فضائی دفاعی نظاموں نے نشانہ بنائے، یہاں نمائش کے لئے رکھے گئے ہیں اور یہ فضائی دفاعی فورس کے مجاہدوں کی کامیابیوں کے ایک حصے کی تصویر کشی کرتے ہیں۔
آرمی کے کمانڈر انچیف نے دشمنوں اور ایرانی قوم کے لئے اس نمائش کے پیغامات کا حوالہ دیتے ہوئے نشاندہی کی: یہ نمائش ایک طرف سے ثابت کرتی ہے کہ اس سرزمین پر مستعد، چوکس اور جان نثار سپاہی اور مجاہدین موجود ہیں جو ہر حال میں ملک کا دفاع کرتے ہیں اور آج پہلے سے زیادہ پرعزم اور تیار ہو کر اسلامی ایران کے دفاع کی راہ پر گامزن ہیں؛ دوسری طرف، یہ ہمارے عوام اور مجاہدوں کے لئے اس حقیقت کو عیاں کر دیتی ہے ہے کہ دشمن، اپنی طاقت اور ناقابل شکست ہونے کی جو تصویر نفسیاتی اور ادراکی جنگ کے ذریعے پیش کرتا ہے، اس کے برعکس، کمزور اور زدپذیر ہے اور اس کے فوجی آلات، اوزاروں اور ہتھیاروں کو میدان جنگ میں نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔
میجر جنرل لشکر حاتمی نے فضائی دفاعی فورس اور مسلح افواج کے دیگر جنگجوؤں کی کسی بھی ممکنہ خطرے کا مقابلہ کرنے کے لئے مسلسل تیاری پر زور دیتے ہوئے کہا: فضائی دفاعی فورس نے گذشتہ لڑائیوں کے تجربات اور کامیابیوں کی روشنی میں اپنی تیاریوں کو بلند کرنے کی کوشش سے ایک لمحہ بھی غفلت نہیں کی اور اس شعبے میں اچھی خاصی صلاحیتیں حاصل کی گئی ہیں؛ اسی لئے، اگر دشمن دوبارہ غلطی کرے اور ہمارے ملک کے خلاف حملہ کرے تو اسے زیادہ بھاری نقصانات کا سامنا کرنا پڑے گا۔
انھوں نے مزید کہا: آج اس نمائش میں اور فضائی دفاعی فورس کے سلسلے میں بریفنگ میں جو کچھ دیکھا گیا، وہ اس فورس کے مجاہدوں کے نئے کارنامے تخلیق کرنے کے عزم اور تیاری کا مظہر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے کمانڈر انچیف نے آخر میں فوج کی فضائی دفاعی فورس کے کمانڈر اور اس فورس کے عملے کی تعریف کرتے ہوئے ان کی کوششوں اور جدوجہد کو قابل ستائش قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ یہ جدوجہد خدائے متعال کے ہاں قبول ہو اور امامِ شہیدِ امام کی بلند روح اور بیش بہا شہیدوں کی خوشنودی کا باعث بنے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ